حکومتیں تقریروں اور دھرنوں سے نہیں گرا کرتیں، ڈاکٹر شاہد مسعود

جی این این  |  Sep 21, 2020

اسلام آباد: سینئرصحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ نواز شریف قسمت کے دھنی ہیں لیکن حکومتیں تقریروں اور دھرنوں سے نہیں گرا کرتیں۔  جی این این کے پروگرام "لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود "میں گفتگو کرتے ہوئے مایہ ناز صحافی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو باقاعدہ باہر بھیجا گیا ہے وہ اچانک نہیں گئے ، انہوں نے انکشاف کیا کہ دوسری مرتبہ شاہی جہاز نواز شریف کو لے کرگیا۔سینئرتجزیہ کار نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود کہتے رہے کہ ان پر بیرون ممالک سے دباؤ تھا جس کے بعد نواز شریف باہر گئے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو واپس کوئی نہیں لا سکتا، اگر ان کا واپسی کا ارادہ ہوتا تو کبھی ٹوئٹر اکاؤنٹ نہ بناتے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More