وزیر اعلیٰ پنجاب کا ٹورازم پنجاب ایپ کا افتتاح

بول نیوز  |  Sep 27, 2020

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاحت کے عالمی دن پر ٹورازم پنجاب ایپ کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایوان وزیراعلی میں اجلاس اور تقریب میں وزیراعلیٰ نے ڈی ٹی ایس سسٹم کی ایپ کا بھی افتتاح کیا۔

اس موقع پروزیراعلی کا کہنا ہےکہ 511 سیاحتی مقامات کے بارے میں تمام معلومات پنجاب ٹور ازم ایپ کے ذریعے مہیا کی گئی ہیں، ایپ کے ذریعے سیاحتی مقام کا روٹ بھی معلوم ہو سکے گا، شہری ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب سے متعلقہ سہولتوں سے آن لائن استفادہ کریں گے۔

وزیراعلی کا مزید کہنا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے شہری سیاحت سے متعلقہ معلومات اور خدمات آن لائن حاصل کر سکیں گے، ٹی ڈی سی پی کے ہوٹلوں کی بکنگ بھی آن لائن کرائی جا سکے گی، شہری گوگل پلے سٹور پر جا کر موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More