پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ہارٹ ڈے (کل) منایاجائے گا

نوائے وقت  |  Sep 28, 2020

 پاکستان سمیت دنیا بھر میں ورلڈ ہارٹ ڈے (کل) منگل کو منایاجائے گا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت، حکومت پاکستان ، محکمہ صحت پنجاب ، انسٹیٹیوٹس آف کارڈیالوجی، ہارٹ سیور فاﺅنڈیشن اور بعض دیگر سرکاری ، غیر سرکاری تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام ملک بھرکے مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا۔فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سیمینارز ، کانفرنسز ، ورکشاپس ، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر پروگرامات کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔ ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پرفیصل آبادانسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیر اہتمام ایک واک کا بھی انعقاد کیاجائے گاجس کی قیادت ماہر کارڈیالوجسٹس کریںگے جبکہ واک میں ڈاکٹرز ، نرسز ، ٹیکنیشنز سمیت سول سوسائٹی کے افرادبھی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More