جس دن سوئی گیس سے متعلق بیان دیا اسی دن استعفیٰ بھی پیش کردیا تھا، فردوس شمیم نقوی

اب تک  |  Oct 01, 2020

کراچی: (30 ستمبر 2020) قائد حزب اختلاف سندھ فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ سے متعلق وڈیو بیان سامنے آگیا۔

ویڈیو بیان میں فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ آج میں گورنر سندھ کے ہمراہ سکھر گیا تھا۔ جس دن میں نے سوئی گیس کے حوالے سے بیان دیا تھا اسی وقت میں نے معافی کے ساتھ اپنا استعفیٰ بھی پیش کردیا تھا۔ میں پارٹی ورکر ہوں، میرا استعفیٰ چیئرمین کے پاس ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی مرضی ہے کہ وہ اسے منظور کریں یا نہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے استغفیٰ بھیجا تھا۔ شہر میں گیس اور بجلی کا مسئلہ حل ہونا چاہیے۔ کراچی کے شہریوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے، اب ہمیں ڈیلیور کرنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More