حکومت بائیو ڈائیورسٹی کے تحفظ کیلیے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم

ہم نیوز  |  Oct 01, 2020

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بائیو ڈائیورسٹی کے تحفظ کے لیے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان شمال سے جنوب اور مشرق تک متوع ہے۔

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں ورچوئل سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ دو سالہ دور حکومت میں 9 نیشنل پارکس کا اضافہ کیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ اب پارکس کی تعداد 39 ہو گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی تیزی سے آتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے جو پاکستان میں واقع ہے۔

انہوں نے کہا کہپاکستان میں 12 موسمیاتی زونز ہیں اور ہمارے پاس عمودی ڈھلوان موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے پہلے 10 ممالک میں ہوتا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ فلورا اور فانا کے تحفظ کے لیے مقامی آبادی کا تعاون حاصل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بائیو ڈائیورسٹی کے تحفظ کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

وزیراعظم نے 15 نیشنل پارکس منصوبے کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نیشنل پارکس کی تعداد30 سے بڑھا کر 39 کر دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More