تکنیکی خرابی کے بعد ٹوئٹر سروس بحال

سماء نیوز  |  Oct 16, 2020

فوٹو: اے ایف پی

دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر 2گھنٹے کی تکنیکی خرابی کے بعد بحال ہوگئی۔

ٹوئٹرکی ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹر فیس سائٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے اور جلد چیزیں معمول پر آجائیں گی۔

ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نہیں ملے کہ اس تعطل کی وجہ کوئی ہیکنگ یا سکیورٹی نظام میں دخل اندازی ہے۔تکینیکی خرابی آنے پر دنیا بھر میں صارفین متاثر ہوئے تھے۔

ٹوئٹر کی سروس میں معطلی کے باعث امریکا اور برطانیہ میں صارفین ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک ٹوئٹر استعمال نہیں کرسکے جبکہ تکنیکی خرابی دو گھنٹے سے زائد وقت تک رہی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کی سروس کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور چند صارفین اس کو استعمال کرنے کے قابل ہیں، ویب سائٹ پر کام کر رہے ہیں تاکہ ‘اسے سب کے لیے قابل استعمال’ بنایا جاسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More