نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ فائنل: کے پی کا سدرن پنجاب کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Oct 18, 2020

راولپنڈی: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2020 کے فائنل میں خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دے دیا۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سدرن پنجاب کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

کے پی کی جانب سے کپتان محمد رضوان اور سلامی بلے باز فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 76 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

بعد ازاں محمد رضوان 25 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ خیبرپختونخوا کی دوسری وکٹ فخر زمان کی صورت میں گری جب وہ 13 ویں اوور میں 67 رنز بنا کر عامر یامین کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ اور شعیب ملک نے 51 رنز کی شراکت داری قائم کر کے ٹیم کا ٹوٹل 205 رنز تک پہنچا دیا۔

سدرن پنجاب کی جانب سے عامر یامین، زاہد محمود اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More