آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا گوجرانوالہ چھائونی اور مرالہ ہیڈ ورکس کادورہ

روزنامہ اوصاف  |  Oct 22, 2020

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ چھائونی اور مرالہ ہیڈ ورکس کادورہ کیا ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  گوجرانوالہ چھائونی اور مرالہ ہیڈ ورکس کادورہ کیا جہاں پر انھیں آپریشنل تربیتی اور  انتظامی و جنگی امور کی بریفنگ دی گئی۔ پاک فوج کے سربراہ نے فوجی اور تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب کیا ۔ انھوںنے جنگی مشقوں اور تربیت کے معیار کی تعریف کی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More