پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز کا پہلا او ٹی ٹی لانچ کرنے کا فیصلہ

بول نیوز  |  Oct 23, 2020

پاکستان بھر میں نیٹ فلکس کی طرز کا پہلا او ٹی ٹی لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے او ٹی ٹی لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

We at @MinistryofST are all set to launch Pakistan’s first OTT Tv (Pak version of #Netflix) Technology part is complete have asked PEMRA to prepare a guideline on content and we will be all set to launch in PPP mode, it ll be just another humble contribution..

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 23, 2020

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز کا پہلا او ٹی ٹی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں جس میں فلمیں ، ڈرامے ، شوز کی سروس دستیاب ہوگی۔

پاکستان کا پہلا OTT لانچ ہونے جا رہا ہے، (Netflix کی طرز پر) ہم نے ٹیکنالوجی کا معاملہ حل کر لیا ہے PEMRA کو کہا ہے کہ وہ Content پر گائیڈ لائین تیار کر لے جوں ہی پیمرا کی گائیڈ لائیں ملتی ہے ہم پارئیویٹ کمپنیز سے کہیں گے کہ ہمارے ساتھ ملیں اور OTT سروس شروع کریں

— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 23, 2020

اس ضمن میں وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹر پر لکھا کہ ٹیکنالوجی کا معاملہ حل کرلیا گیا جبکہ پیمرا کو بھی نشریاتی مواد پر گائیڈ لائن تیار کرنے کو کہا گیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ جیسے ہی پیمرا کی گائیڈ لائنز ملتی ہیں نجی کمپنیز کے اشتراک سے او ٹی ٹی سروس شروع کریں گے۔

یاد رہے کہ نیٹ فلکس ویڈیو اسٹریمنگ کی ایک امریکی بین الاقوامی کمپنی ہے جس کے صارفین ماہانہ معاوضہ ادا کرنے کے بعد لا تعداد فلمیں اور ٹی وی شوز دیکھ سکتے ہیں۔کنزیومر الیکٹرونکس شو 2016ء کے موقع پر نیٹ فلکس نے پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے 130 ممالک میں اپنی خدمات کا آغاز کیا، نیٹ فلکس محض دوسرے ٹی وی چینلوں کے شوز ہی نہیں دکھاتا بلکہ اپنے ڈرامے بھی بناتا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More