4جی کو چھوڑیں اب 5جی کی تیاریاں کریں ،  وفاقی وزیر آئی ٹی نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

روزنامہ اوصاف  |  Oct 23, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ زونگ نیٹ ورک کو شامل کر کے اسلام آباد کے ایک اسپتال میں فائیو جی سروس کی آزمائش کی جائے گی مگر انہوں نے اعتراف کیا کہ ابھی ملک بھر میں فائیو جی کو پھیلانے میں وقت لگے گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، کراچی اور گوادر کو فائبر آپٹکس کے ذریعے آپس میں ملانے کا کام باقی ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ اگلے برس کے آخر تک یہ سروس پاکستان میں مہیا کی جا سکے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More