پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹ میں 43.55 فیصد اضافہ

سماء نیوز  |  Oct 24, 2020

پاکستان کی آئی ٹی کے شعبے میں برآمدات میں 43.55 فیصد اضافہ ہوگیا۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 37 کروڑ 92 لاکھ ڈالر ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

ترجمان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پی ایس ای بی پرفارمنس رپورٹ 21-2020ء جاری کردی جس کے مطابق آئی ٹی ترسیلات زر میں 43.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں برآمدات سے 37 کروڑ 92 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں آئی ٹی برآمدات میں 43.55 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ آئی ٹی برآمدات کے اضافہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری بڑی تیزی سے ترقی کررہی ہے، پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی انڈسٹری میں بہت زیادہ صلاحیت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More