پی ڈی ایم سرکس نےکوئٹہ میں عزائم دکھا دیے، علی زیدی

سماء نیوز  |  Oct 26, 2020

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی کا کہنا ہےکہ پی ڈی ایم سرکس نے کوئٹہ جلسے میں عزائم دکھا دیے ہیں۔ ان کا اصل ہدف مال بچانا اور ریاست کو بلیک میل کرنا ہے۔

وفاقی وزیر علی نے سماجی رابطے کی سائٹ پرٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے کشمیر میں مودی کی بربریت پرکسی نےزبان نہیں کھولی جس کا فائدہ مودی کو پہنچے گا۔ یقین ہےسرکس والےاپنےآقا کو ناراض نہیں کرنا چاہتے۔

علی زیدی نے مزید کہا کہ نانی اماں سمیت پورے گروہ میں سے کسی کے چہرے پر ندامت کے آثار نہیں ان کے رویے اور حرکتیں شرمناک ہی نہیں اس سے بھی بدتر ہیں۔

وفاقی وزیر نے مسلم لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نواز اینڈ کمپنی فوجیوں اور سرکاری افسروں کو احکامات نہ ماننے کی ترغیب دیکر بغاوت پر ابھار رہے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں وزیراعظم سمجھوتہ کریں گے نہ انہیں این آر او دیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ سرکس والے ملک میں فساد و انتشار چاہتے ہیں، مودی کے نیچے بھارت کا جی ڈی پی منفی 10 فیصد تک گرچکا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More