کورونا ویکسین تیار،پاکستان میں ویکسین کا ٹرائل کب تک مکمل ہو گا؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

روزنامہ اوصاف  |  Oct 30, 2020

اسلام آباد (نیو زڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ پاکستان میں جاری کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ٹرائل 2 ماہ میں مکمل کیے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے عالمی وباء کورونا  وائرس سے بچاؤ کے لیے تیار کی گئی 4 مختلف ویکسین کے ٹیسٹنگ اور ان کے ٹرائل کا عمل شروع کردیا گیا ہے ، ان چار ویکسین میں سے 2 چینی کمپنیوں کی تیار کردہ ہیں ، جب کہ دیگر 2 مغربی ممالک کی ویکسین ہیں جن کا ٹرائل اور ٹیسٹنگ کا عمل اس وقت جاری ہے ، کورونا سے بچاؤ کی ان ویکسین کا ٹرائل آئندہ 2 ماہ میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔اس ضمن میں یاد رہے کہ چند روز قبل دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے حوالے سے امریکی فیڈرل ڈرگ اتھارٹی نے ریمڈیسوئر کی منظوری دے دی جو کہ عالمی وباء کا پہلا منظور شدہ علاج بن گیا۔اس بارے میں امریکی میڈیا کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس کے علاج کی غرض سے استعمال کے لیے پہلی دوا کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ، جس کے بعد عالمی وباء کے خلاف ریمڈیسوئر کورونا وائرس کا پہلا منظور شدہ علاج ہو گا ، جب کہ آنے والے چند روز میں ہی اس دوا کو کورونا وائرس کے مریضوں پر استعمال کیا جاسکے گا ، اس سلسلے میں ایف ڈی اے نے ریمڈیسوئر کی ہسپتالوں کو سپلائی کرنے کی منظوری بھی دے دی ، جہاں اس دوا کو تین ہزار 120 ڈالرز میں فروخت کیا جائے گا ، اور اس سال2.17 ارب ڈالرکی دوا فروخت کی جائے گی ، دوسری طرف ایف ڈی اے کی منظوری کے ساتھ ہی اس دوا کو تیار کرنے والی کمپنی کے اسٹاک شیئرزمیں بھی 4.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More