پاکستان کا ٹاوس جیت کر بیٹنگ جاری

سچ ٹی وی  |  Oct 30, 2020

میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی میں وہاں پہنچا دیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان اَن فٹ ہو کر زمبابوے کیخلاف پہلا ون ڈے میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا میچ راولپنڈی میں دوپہر بارہ بجے شروع ہو گا۔ گزشتہ روز پی سی بی نے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جن میں حتمی 11 کھلاڑی آج میدان میں اتریں گے۔

شاداب خان کی انجری کے باعث عثمان قادر کواسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ امام الحق، فخر زمان، خوشدل شاہ ،فہیم اشرف، وہاب ریاض اورحارث رؤف بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

زمبابوے کےخلاف ٹیم کی کپتانی بابراعظم کریں گے۔عابد علی، فخر زمان، حارث سہیل، محمد رضوان، افتخار احمد، عمادوسیم، عثمان قادر، شاہین آفریدی اور موسیٰ خان بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

بابر اعظم نے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اور ٹیم کا مورال بھی بلند ہے۔ زمبابوے کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ ہم کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا مقابلہ اتوار کو ہوگا اور تیسرا میچ3 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More