کوئٹہ میں آج موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان

نوائے وقت  |  Oct 30, 2020

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 12 ربیع الاول کے حوالے سے موبائل فون سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع   کے مطابق کوئٹہ میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر آج موبائل فون سروس بند رہے گی، موبائل فون سروس صبح 8 بجے سے 12 گھنٹوں کے لیے بند رہے گی۔

 محکمہ داخلہ کوئٹہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق موبائل فون سروس بند کرنے کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو بہتر بنانا اور امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا ہے۔

واضح رہے کہ آج بروز جمعہ 12 ربیع الاول کو کوئٹہ سمیت ملک بھر میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ سلم بھرپور جوش و جذبے سے منائی جائے گی، اس موقع پر ملک بھر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے جلوس کی گزرگاہوں پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور چاق و چوبند دستوں کو تعینات کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More