حضرت محمدﷺ تمام کائنات کیلئے رحمت اللعالمین بن کرتشریف لائے، شبلی فراز

بول نیوز  |  Oct 30, 2020

وفاقی وزیر شبلی فراز نے حضرت محمد ﷺ کے یومِ ولادت کے موقع پر اُمت مسلمہ کو مبارک باد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نبی آخرالزمان کے یوم ولادت کے مبارک موقع پر اہل وطن اورتمام مسلمانان عالم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

نبی آخر الزمان حضرت محمدﷺ کے یوم ولادت کےمبارک موقع پراہل وطن اورتمام مسلمانان عالم کودلی مبارکباد۔آپ تمام کائنات کیلئے رحمت اللعالمین بن کرتشریف لائے،بھٹکی ہوئی انسانیت کوامن و آشتی اور رواداری کےدرس سے روشناس کرایا۔معاشرتی مسائل کاحل محسن انسانیت کے اخلاق حسنہ کی پیروی میں ہے

— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 30, 2020

انہوں نے مزید کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام کائنات کے لیے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے، آپ نے بھٹکی ہوئی انسانیت کو امن و آشتی اور رواداری کے درس سے روشناس کرایا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More