ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

اب تک  |  Oct 30, 2020

اسلام آباد: (30 اکتوبر 2020) ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، بھارتی سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی۔ پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ایل او سی پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری۔ پاکستان نے ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج نے نیزہ پیر اور رکھ چکری سیکٹر میں گزشتہ روز بلا اشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے خاتون سمیت 2 شہری زخمی ہوئے، بھارتی فوج جان بوجھ کر ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہےجو عالمی قوانین کے منافی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ رواں برس بھارت نے 2 ہزار 580 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی۔ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیوں سے 19 شہری شہید اور 199 زخمی ہوئے۔ بھارت اپنی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کا پابند بنائے۔ بھارت سرحدی اشتعال انگیزیوں کے ذریعے کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More