بی آر ٹی بس گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی 

ہم نیوز  |  Oct 30, 2020

پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں بی آر ٹی بس گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی۔ 

حادثہ حیات آباد فیز 4 فیڈرروٹ پر پیش آیا۔

ترجمان ٹرانس پشاور کا کہنا ہے کہ گدھا گاڑی اچانک بی آر ٹی بس کے سامنے آگئی، بس عملہ اور مسافر محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

قبل ازیں بی آر ٹی بس 38 روز آرام کے بعد آج پھر خراب ہو گئی تھی۔ بی آر ٹی بس حیات آباد کے قریب خراب ہوئی تاہم جلد ہی اسے ٹھیک کر لیا گیا۔

ترجمان بی آر ٹی کا کہنا تھا کہ بس میں کلچ کا معمولی مسئلہ آیا تھا جس کی وجہ سے بس چلنا بند ہو گئی تاہم بس میں تکنیکی خرابی کو فوری طور پر دور کر لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات گاڑیوں میں ہونا معمول ہے یہ کوئی تشویش کی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ بی آر ٹی بس سروس 38 روز بعد خرابی سے ایک روز قبل ہی بحال کی گئی تھی۔

ترجمان بی آر ٹی محمد عمیر خان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی بس سروس بحالی کے بعد اب صبح 6 سے رات 10 بجے تک چلے گی جبکہ مرکزی راہداری پر ایکسپریس روٹ بھی فعال کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ان کا کہنا تھا کہ ایکسپریس روٹ چمکنی سے کارخانوں تک جائے گا۔ اس کے علاوہ خیبر بازار سے مال آف حیات آباد تک خصوصی روٹ چلایا جائے گا۔ بس ہر اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 2 پر رکے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More