کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا جشن

بول نیوز  |  Oct 30, 2020

کراچی کی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جشن منانے کیلئے بڑے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں قیدیوں اور جیل ملازمین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریٹنڈنٹ جیل محمد حسن سہتو کا کہناہے کہ  سینٹرل جیل میں جشن عید میلاد النبیﷺ کا پروگرام جیل کی جامع مسجد میں منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی گئی اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں نعتیہ کلام پیش کیے گئے۔

پروگرام کے انعقاد کے لیے جیل کے افسران کے علاوہ قیدیوں نے بھی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا۔

تقریب کے اختتام پر جیل انتظامیہ نے قیدیوں میں لنگر تقسیم کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More