ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے خفیہ شادی کر لی

ہم نیوز  |  Oct 30, 2020

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ اسکارلٹ جانسن نے ٹی وی ہوسٹ اور اداکار کولن جوسٹ سے خفیہ شادی کر لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی کے مطابق مارولز کی معروف فلم سیریز ایونجرز اور بلیک وڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اسکارلٹ جانسن کی یہ تیسری شادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکارلٹ جانسن اور کولن ہوسٹ نے گزشتہ سال مئی میں منگنی کر کے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا تھا۔

ضعیف افراد کی دیکھ بھال کرنے والے ایک سماجی تنظیم نے اپنی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اسکارلٹ جانسن اور کولن جوسٹ کی شادی کی خبر سامنے لائی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اسکارلٹ جانسن اور کولن جوسٹ کی شادی اکتوبر کے آخری ہفتے میں ہوئی ہے جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

 

یہ مراسلہ Instagram پر دیکھیں

 

We’re thrilled to break the news that Scarlett Johansson and Colin Jost were married over the weekend in an intimate ceremony with their immediate family and loved ones, following COVID-19 safety precautions as directed by the CDC. Their wedding wish is to help make a difference for vulnerable older adults during this difficult time by supporting @mealsonwheelsamerica. Please consider donating to celebrate the happy couple by clicking the link in our bio.

‏‎‏‎ Meals on Wheels America‎‏ (@‏‎mealsonwheelsamerica‎‏) کے ذریعے اشتراک کردہ مراسلہ‎‏ پر ‏‎‏‎29‎‏ ‏‎اکتوبر‎‏، ‏‎2020‎‏ بوقت ‏‎11‎‏: ‏‎52‎‏ ‏‎ص‎‏ ‏‎PDT‎‏‎‏

اس سے قبل 35 سالہ اداکارہ نے کینڈین اسٹار ریان رونلڈس سے 2008 میں شادی کی تھی، تاہم ان کی پہلی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور انہوں نے 2011 میں طلاق لے لی تھی۔

اسکارلٹ جانسن نے دوسری شادی 2012 میں ایک فرانسیسی صحافی سے کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر خبر سامنے آنے کے بعد اسکارلٹ جانسن کے مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More