بھارت، 6سالہ لڑکے نے ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

سماء نیوز  |  Nov 11, 2020

فوٹو: انڈین میڈیا

بھارت کے 6سالہ لڑکے نے گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔

احمد آباد کے 6سالہ ارحم اوم تالسانیا نے پیئرسن وی یوای ٹیسٹ سینٹر میں پائتھن پروگرامنگ لینگویج میں مائیکروسافٹ سر ٹیفیکیشن کا امتحان پاس کیا۔

گینز انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس کارنامے کے بعد ارحم دنیا کا سب سے کم عمر کا کمپیوٹر پروگرامر بن گیاہے۔

ارحم نے مقامی نیوز چینل کو بتایا کہ “میرے والد نے مجھے کوڈنگ کی تعلیم دی تھی، میں نے 2 سال کی عمر میں ٹیبلٹس کا استعمال شروع کیا تھا جبکہ 3 سال کی عمر میں آئی او ایس اور ونڈوز کے ساتھ گیجٹ خریدے۔ ارحم کے مطابق اس کو بعد میں پتہ چلا اس کے والد پائتھن پروگرامنگ لینگویج پر کام کر رہے تھے”۔

ارحم نے بتایا کہ جب اسے پائتھن پروگرامنگ لینگویج سے سرٹیفیکیٹ ملا تو میں چھوٹے چھوٹے کھیل تیار کررہا تھا۔ کچھ عرصے کے بعد انہوں نے میرے کام کے کچھ ثبوت بھیجنے کو کہا۔ جس کے کچھ ماہ بعد مجھے گینز ورلڈ ریکارڈ کا سرٹیفیکٹ مل گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More