شاہد آفریدی گال گلیڈی ایٹرزکےکپتان مقرر

سماء نیوز  |  Nov 21, 2020

فوٹو: آئی سی سی

لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈی ایٹرز نے شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا۔

رپورٹس کے مطابق لنکن پریمیئر لیگ کی فرنچائز پہلے ٹیم کی کمان سرفراز احمد کو سونپنا چاہتی تھی لیکن وکٹ کیپر بیٹسمین دورہ نیوزی لینڈ کے لیے منتخب ہوگئے جس کے باعث شاہد آفریدی کو کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔

گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے نائب کپتان بھانو کا راجہ پاکسے ہوں گے۔

یاد رہے کہ گال گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ سری لنکا پہنچ چکا ہے، شاہد آفریدی پیر کو روانہ ہوں گے۔

لیکن پریمئیر لیگ کا آغاز26 نومبر سے شروع ہوگا جبکہ گال گلیڈی ایٹرز کا پہلا میچ اگلے روز جافنا اسٹالینز سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More