پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف ملنے کاامکان

روزنامہ اوصاف  |  Nov 21, 2020

اسلام آباد(ویب ڈیسک )جی 20 ممالک کااجلاس کل ریاض میں ہوگا،پاکستان کو قرضوں کی ادائیگی میں ریلیف ملنے کاامکان ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے مطابق جی 20 ممالک کااجلاس کل ریاض میں ہوگا،ذرائع وزارت خزانہ کاکہناہے کہ جی 20ممالک 43 ملکوں کے قرض ری شیڈول کرسکتے ہیں،پاکستان بھی قرض ری شیڈول ممالک کی فہرست  میں شامل ہے،پاکستان کوجنوری سے جون تک قرض میں ریلیف کاامکان ہے۔آئی ایم ایف نے قرض ری شیڈول کی نئی سہولت دے دی،ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف قرض ری شیڈول کرانے والے ملک دیوالیہ تصورنہیں ہوں گے،قرضوں کی ری شیڈولنگ کامقصد غریب ممالک کوریلیف دیناہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More