شادی کی تقریب میں بیٹے کے لیے دلہن تلاش کرتی ماں کی ویڈیو وائرل

روزنامہ اوصاف  |  Nov 21, 2020

قاہرہ (ویب ڈیسک )سوشل میڈیا پر ایک ماں کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ شادی کی تقریب میں اپنے بیٹے کے لیے لڑکیاں تلاش کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق مصر کے 28 سالہ ''عمرو خلیل'' کی والدہ کو دیکھا جاسکتا ہے، جو تقریب میں شریک لڑکیوں پر نظریں جمائے ہوئے ہیں اور ان میں سے اپنے بیٹے کے لیے دلہن تلاش کر رہی ہیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق مصر کے 28 سالہ عمرو خلیل کا کہنا ہے کہ ''حال ہی میں وہ اپنے ایک عزیز کی شادی کی تقریب میں شریک تھے، جب انہوں ‌نے اپنی والدہ کی ویڈیو بنائی''۔ویڈیو میں عمرو کی والدہ ''احلام محمد عبدالعزیز'' تقریب میں شریک لڑکیوں کو بڑے غور سے دیکھ رہی ہیں اور ان میں سے اپنے بیٹے کے لیے دلہن تلاش کر رہی ہیں۔ اگرچہ اس وقت احلام کو معلوم نہیں تھا کہ ان کا بیٹا ویڈیو بنا رہا ہے، جبکہ بعدازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوگئی۔واضح رہے خاتون احلام کے شوہر انتقال کرچکے ہیں اور ان کے پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، جن میں سے سوائے عمرو خلیل کے، سب کی شادی ہوچکی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Hamariweb (@hamariweb)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More