کراچی میں جرائم کی شرح میں اضافہ

بول نیوز  |  Nov 22, 2020

کراچی میں جرائم کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ پولیس کی بھی  بڑھتے جرائم کے لئے مستقل طور پر کارروائیاں  جاری ہیں۔

کراچی میں پولیس کی بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹیل ٹاؤن سے3مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیے ہیں۔

ایس ایس پی ملیرعرفان بہادر کے مطابق ملزمان نے افغانستان سے عسکری تربیت حاصل کی جو کہ کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد بم بنانے کے ماہر، پولیس پرحملوں سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

کراچی کے علاقے  سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے قریب مبینہ  اغواء کی واردات ہوئی جس میں مسلح افراد اسلحے کے زور پر ایک شخص کو ہوٹل سے اغواکرکے پیدل ہی اپنے ساتھ لے گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں شلوار قمیض اور واسکٹ میں مبلوس شخص کو ریکی کرتے ہوئے دیکھا گیا تاہم پولیس  نے  اغواء کی مبینہ واردات سے لاعلمی کا اظہارکردیا ہے۔

سہراب گوٹھ اور متصل علاقے میں مسلح افراد کی کھلے عام نقل وحرکت شہریوں کیلۓ خوف کا باعث بننے لگی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More