پشاور جلسے کے دوران ایک شخص سٹیج سے گر گیا

روزنامہ اوصاف  |  Nov 22, 2020

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک الائنس کے پشاور جلسے کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آگیا اورایک شخص سٹیج سے گر گیا ۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مریم نوازسٹیج پرآئیں۔ مریم نواز کے اسٹیج پر آنے کے بعد ان کے استقبال کے لیے نعرے لگائے جارہے تھے اور  اور مریم نواز ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دے رہی تھیں  کہ رش کے باعث اسٹیج کے سامنے کی ریلنگ ٹوٹ گئی اور ایک شخص نیچے جاگرا۔واقعے کے بعد جلسے کے منتظمین کی جانب سے فوری طور پر زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ گوجرانوالہ جلسے کے دوران بھی سٹیج بیٹھ گیا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More