بلوچستان میں اسکوائش لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، جام کمال

بول نیوز  |  Nov 27, 2020

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اسکوائش لیگ ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ میں انٹر نیشنل کھلاڑیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انٹر نیشنل اسکوائش لیگ کا انعقاد ہونے جارہا ہے جبکہ اسکوائش لیگ تین روز تک جاری رہے گا جس میں خواتین اور 16مرد کھلاڑی حصہ لینگے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار بلوچستان کے کھلاڑیوں کو انٹر نیشنل کھلاریون سے کھیلنے کاموقع میسر آیا ہے جو ایک خوش آئندہ اقدام ہے اور اس اقدام سے بلوچستان کا امیج دنیا بھر میں اجاگر ہوگا۔

 جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ اسکوائش کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں نوارن گوہر مصر سے لیکن اکارٹ اسکالینڈ سے کریم عبدل کا تعلق بھی مصر سے ہیں جو دنیا کا نمبر ون کھلاڑی ہے جبکہ امریکہ اور دیگر ممالک سے بھی کھلاڑی ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے میں اسپورٹس کو مزید فروغ دیا جائے جس کے لیے مستقبل میں کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے جائے گیے۔

اس موقع پر انٹر نیشنل کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ  بلوچستان آکر ہمیں بے حد خوشی ہوئی ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More