دورہ نیوزی لینڈ: قومی اسکواڈ کی آئسولیشن میں نرمی

سماء نیوز  |  Nov 28, 2020

فوٹو: پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور نیوزی لیںڈ کرکٹ بورڈ میں رابطے کے بعد قومی اسکواڈ کی آئسولیشن میں نرمی کردی گئی۔

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے اسپورٹ اسٹاف اور کھلاڑیوں کو مسلسل دو کرونا ٹیسٹ پوزیٹو آنے کے بعد چہل قدمی کی اجازت مل گئی۔

کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کو مقررہ مخصوص اوقات میں ہوٹل سے متصل گراؤنڈ، بالکونیز میں چہل قدمی و آپس میں گفتگو بھی کرسکتے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے کرکٹ نیوزی لینڈ سے قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جلد کھولنے کی بھی درخواست کی ہے۔

نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کی جانب سے پہلے ٹیسٹ میں مثبت رپورٹ ہونے والے ممبرز کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ قومی اسکواڈ کا اب اگلا کرونا ٹیسٹ 30نومبر کو ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More