ملک میں عالمی وبا سے مزید 45 اموات

بول نیوز  |  Nov 28, 2020

ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ روز مزید 45 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 45 کیسز سامنے آئے ہیں،

این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق  1 ہزار 672 مریض اس بیماری سے صحتیاب ہوگئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے 48 ہزار 223 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 54 لاکھ 35 ہزار 139 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان میں عالمی وبا کے کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 92 ہزار 356 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 942 تک جا پہنچی ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More