اپوزیشن سے 20 دن سے مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں، فیاض الحسن

ہم نیوز  |  Nov 28, 2020

لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے گزشتہ 20دن سے مذاکرات کی کوشش کر رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ان کا نعرہ ہے کہ ابو بچانے نکلے ہیں ہمارا ساتھ دو۔ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 21توپوں کی سلامی نہیں دی جاسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: 

صوبائی وزیر نے کہا کہ گزشتہ روز مطالبہ کیا تھا کہ مریم نواز کا بھی کورونا ٹیسٹ ہونا چاہیے، پوری قوم کورونا وائرس سے گھبرائی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیڈر شپ کو اپنے کارکنان کو سمجھانا ہوتا ہے، ان کی لیڈر شپ کو شرم آنی چاہیے۔

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان جلسے سے قبل پولیس اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں گرما گرمی ہوئی ہے۔

موسیٰ  گیلانی کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ریلی رکاوٹیں ہٹا کر قلعہ کہنہ اسٹیڈیم  میں داخل ہو گئی۔ کارکنوں  نے  گیٹ  کے تالے توڑ دئے اور جلسہ  گاہ کا انتظام  سنبھال  لیا۔

پاکستان مسلم لیگ نواز، جمعیت علمائے اسلام ف اور  پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے کارکن بھی اسٹیدیم میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسٹیدم کے باہر پولیس اور پی ڈی ایم کے کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پولیس نے کنٹینرز ہٹانے کے لیے لائی گئی کرین قبضے میں لے لی ہے اور اضافی  نفری طلب کر لی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More