سخت سردی میں گرم کمرہ تو سب کو اچھا لگتا ہے مگر ٹھنڈے کمرے میں سونے کے فوائد جان کر آپ بھی ایسا کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

روزنامہ اوصاف  |  Nov 28, 2020

سردی کے موسم میں گرم کمرہ سب ہی کو اپنی جانب بلاتا ہے اور ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ گرم کمرے اور نرم بستر پر آرام کرے مگر گرم کمرہ آرام دہ ضرور ہوتا ہے مگر فائدہ مند نہیں ہوتا ہے- اس کے مقابلے میں ٹھنڈے کمرے میں سونا صحت کے حوالے سے بہت مفید ہوتا ہے اور اگر اس کے بارے میں جان لینے کے بعد ہر کوئی ٹھنڈے کمرے میں سونے کا خواہشمند نظر آئے گا- 1: یہ تروتازہ اور جوان رکھتا ہےٹھنڈے کمرے میں سونے سے جسم میں موجود ایک ہارمون میلاٹنن خارج ہوتا ہے جس کو نیند کا ہارمون بھی کہا جاتا ہے یہ ہارمون اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے جو کہ عمر کے بڑھتے اثرات کو روکتا ہے اور انسان کو تروتازہ اور جوان رکھتا ہے-2: بے خوابی کا خاتمہ کرتا ہےماہرین کی تحقیق کے مطابق بے خوابی کی ایک بڑی وجہ جسم کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوتا ہے جو کہ ایسےکمروں میں قدرتی طور پر بڑھ جاتا ہے اس وجہ سے ایسے کمرے جہاں کا درجہ حرارت کم ہو وہاں پر سکون نیند آتی ہے- 3:ذہنی دباؤ سے محفوظ رکھتا ہےگرم کمروں میں جسم کارٹی سول نامی ہارمون کا اخراج کرتا ہے جو کہ ذہنی دباؤ کو بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے جب کہ ایسے کمرے جہاں درجہ حرارت کم ہوتا ہے وہاں کارٹی سول کا اخراج کم ہوتا ہے جس سے انسان ذہنی دباؤ سے بچا رہتا ہے- 4: خطرناک بیماریوں سے بچاتا ہےٹھنڈے کمرے میں سونے سے جسم بہت ساری ایسی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے جن کا تعلق میٹا بولزم سے ہوتا ہے مثال کے طور پر ذیابطیس جیسی بیماریوں سے بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں-  5: درد اور سوزش کا خاتمہ کرتا ہےعام طور پر مختلف جگہوں پر درد کی صورت میں برف کی ٹکور بہت سکون دیتی ہے اور درد کے خاتمے کا سبب بنتا ہے یہی اثرات ٹھنڈے کمرے میں سونے سے بھی ہوتے ہیں اور جسم میں موجود درد کو آرام ملتا ہے-یہ کس پاکستانی مشہور اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟جان کرآپ کویقین نہیں آئیگاشوبز انڈسٹری میں یہ اداکارہ بہت کم وقت میں اپنی پہچان قائم کر چکی ہیں اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بھی بنی رہتی ہیں۔اگر آپ نہیں پہچان سکے تو ایک اشارہ دیتے ہیں کہ یہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں کبھی وزن کم کرنے کی ٹپس بتاتے ہوئے تو کبھی ان کی ان کی والدہ کے سیلون سے متعلق خبریں سنائی دیتی ہیں۔اگر آپ اب بھی نہیں پہچان پائے تو چلیں ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔یہ تصویر اداکارہ نمرہ خان کی ہے جو کہ انڈسٹری میں اپنی جان دار اداکاری کی وجہ سے بڑی مشہور ہیں۔ اداکارہ نمرہ نے مختلف ماڈل شوٹس میں بھی کام کیا ہے۔واضح رہے نمرہ خان کا نکاح اپریل 2020 میں ہوا تھا۔ 
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More