کوروناویکسین سب سے پہلے کن لوگوں کودی جائیگی ،اعلان سےہلچل مچ گئی

روزنامہ اوصاف  |  Nov 28, 2020

لندن (ویب ڈیسک )پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے موٹاپے کا شکار افراد کو پہلے کورونا وائرس کی ویکسین دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ انہیں کورونا لاحق ہونے کا زیادہ خطرہ ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی ویکسین کِن افراد کو ترجیحی بنیاد پر دی جائےگی اس حوالے سے پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے ایک کتابچہ جاری کیا ہے۔پبلک ہیلتھ  انگلینڈ کی ہدایات کے مطابق 18سے 65 سال کی عمر کے ایسے افراد جن کا باڈی ماس انڈیکس (بی ایم آئی) 60 سے زیادہ ہے انہیں کورونا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر دی جائے گی۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہےکہ موٹاپے کا شکار افراد کورونا وائرس سے زیادہ شدید متاثر ہو سکتے ہیں جب کہ زیادہ موٹے افراد کی کورونا سے موت کے امکانات دگنے ہیں۔خیال رہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے امریکی کمپنی فائزر، بائیو ٹیک کمپنی موڈرنا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے ویکسین تیار کی جا چکی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More