پنوعاقل کےقریب قومی شاہراہ پرٹریفک حادثہ،11افراد جاں بحق

سماء نیوز  |  Nov 29, 2020

پنوعاقل کے قریب قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 11 افراد جاں بحق اور2زخمی ہوگئے۔

ایم ایس تعلقہ اسپتال پنوعاقل ڈاکٹر صالح اجن نے بتایا ہے کہ سکھرمیں سانگی تھانے کی حدود میں مسافرٹرک الٹنے سے11 افرادجاں بحق ہوگئے۔جاں بحق افراد میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔لاشوں کوتعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ٹرک پرسوار ہوکر صادق آباد سے ایک خاندان کراچی آرہا تھا جب بوجھ زیادہ ہونے کی وجہ سے الٹ گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More