اٹلی: ایپل پر ایک کروڑ یورو کا جرمانہ عائد

ہم نیوز  |  Dec 01, 2020

اٹلی نے ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو آئی فون کے بارے میں واٹر پروف ہونے کا غلط دعویٰ کرنے  پر ایک کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی کے مطابق اٹلی کے قومی ادارے اے جی سی ایم نے کہا کہ ایپل کمپنی کا دعوی ہے کہ ان کا فون ‘واٹر رزسٹنٹ’ یعنی پانی میں گرنے سے فوراً خراب نہیں ہوتا لیکن حقیقی زندگی میں دیکھا گیا کہ ایسا نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کا دعویٰ صرف اُس وقت درست ثابت ہوتا ہے جب اسے تجربہ گاہ میں خالص پانی کے ساتھ ٹیسٹ کیا جائے۔

ایپل اپنے آئی فون کے اشتہارات میں دعویٰ کرتا ہے کہ ان کا فون پانی میں چار میٹر تک کی گہرائی میں آدھے گھنٹے رہ کر بھی خراب نہیں ہو گا۔

برطانیہ میں آئی فون12 صارفین کو دشواری کا سامنا

خیال رہے کہ رواں سال مارچ فرانس کی مسابقتی اتھارٹی نے امریکی کمپنی ایپل کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر  2 کھرب ڈالر کا جرمانہ کیا تھا۔

ایپل پر کیا جانے والا جرمانہ فرانس کی جانب سے کسی بھی کمپنی پر کیا جانے والا سب سے بڑا جرمانہ ہے۔

امریکی کمپنی ایپل کیخلاف تحقیقات 2012 سے جاری تھیں جس سے ثابت ہوا کہ ایپل اور اس کے دو ہول سیل ڈیلرز کے درمیان قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا غیر قانونی معاہدہ تھا۔

مسابقتی اتھارٹی کے سربراہ اسابیل ڈی سلوا نے کہا کہ “ایپل نے ان پریمیم ری سیلرز کے معاشی انحصار کا ناجائز استعمال کیا اور ان پر غیر منصفانہ معاشی حالات مسلط کیے اس کے نیٹ ورک کیلئے بد تر تھا‘۔

فرانس کی جانب سے بھاری جرمانے کے بعد امریکی کمپنی ایپل نے کہا تھا کہ وہ اس فیصلے اتفاق نہیں کرتی اور اس کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More