بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے شادی کی تاریخ بتادی

سماء نیوز  |  Dec 01, 2020

بالی ووڈ اداکارہ گوہر خان نے زید دربار کے ساتھ شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنے منگیتر کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں 25 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

A post shared by GAUAHAR KHAN (@gauaharkhan)

بگ باس 7 کی ونر اور اداکارہ گوہر خان کی شادی کو لے کر گزشتہ کافی دنوں سے چرچا ہے۔ اداکارہ نے خود اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں اور اب انہوں نے اپنے نکاح کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

کرونا کے سبب ان کی شادی میں زیادہ مہمان شامل نہیں ہوسکیں گے دونوں فیملی اور قریبی لوگوں کی موجودگی میں نکاح کریں گے۔

اس سے پہلے اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا اس تصویر میں گوہر خان اپنی منگنی کی رنگ پلانٹ کرتی ہوئی نظر آئی تھیں۔

View this post on Instagram A post shared by GAUAHAR KHAN (@gauaharkhan)

واضح رہے کہ گوہر خان ان دنوں اپنے منگیتر زید دربار کے ساتھ دبئی میں ہیں جہاں سے دونوں نے کئی ساری تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More