نوجوان بلےباز سمیع اسلم امریکا منتقل ہوگئے

سماء نیوز  |  Dec 03, 2020

فوٹو: پی سی بی

قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور نوجوان بلےباز سمیع اسلم امریکا منتقل ہوگئے۔

اوپنر سمیع اسلم نے مسلسل نظر انداز کیے جانے پر گزشتہ ماہ نومبر کے وسط میں ڈومیسٹک کرکٹ سیزن ادھورا چھوڑ کر بیرون ملک جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

نے قائداعظم ٹرافی کے چوتھے مرحلے میں بلوچستان کی ٹیم کو خیرباد کہہ دیا تھا جبکہ آخری لمحات تک بیرون ملک جانے کے فیصلے سے بورڈ حکام کو لاعلم رکھا تھا۔

سمیع اسلم نیوزی لینڈ کے خلاف 35 رکنی اسکواڈ میں جگہ نہ بناپانے پر دلبرداشتہ تھے۔

قائداعظم ٹرافی میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والے ٹیسٹ کرکٹر نے ای میل کے ذریعے ٹیم انتظامیہ کو آگاہ کیا جبکہ فیصلے سے متعلق پی سی بی حکام کو بتایا تھا۔

سمیع اسلم قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 13 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 758 رنز بنائے جبکہ 31.58 کی ایورج رہی۔

ون ڈے میں قومی کرکٹ ٹیم کی 4 میچوں میں نمائندگی اور 19.50 کی اوسط سے صرف 78 رنز بنائے ہیں تاہم فرسٹ کلاس کرکٹ میں نوجوان بلےباز نے 76 ٹیسٹ میچوں کی 128 اننگز میں 4594 رنز بنائے جس میں انکی اوسط 37.96 تھی۔

سمیع اسلم نے 2015 میں بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا جبکہ 2017 میں سری لنکا کیخلاف آخری میچ کھیلا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More