ان تمام پاکستانیوں کو 50۔۔50ہزار روپے جرمانہ کیا جائے ۔۔ عوام کی بہت بڑی تعداد کو محض کس ایک کام کی وجہ سے رگڑا لگنے والا ہے ؟ 

روزنامہ اوصاف  |  Dec 03, 2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ان تمام پاکستانیوں کو 50۔۔50ہزار روپے جرمانے کا حکم ۔۔ عوام کی بہت  بڑی تعداد کو محض کس ایک کام کی وجہ سے رگڑا لگنے والا ہے ؟ عدالتی احکامات جاری۔۔۔لاہورہائیکورٹ نے سموگ کے خاتمہ سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کاحکم دیدیا،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ فصلوں کی باقیات جلانیوالوں سے رعایت نہ کی جائے۔ نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سموگ کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، چیئرمین جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن نے رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سموگ کنٹرول کرنے کیلئے 476 انڈسٹریز اور بھٹوں کی چیکنگ کی گئی ، 122یونٹس حفاظتی اقدامات کے بغیر کام کرتے پائے گئے ،زائد دھواں خارج کرنے پر 170 یونٹس سیل کردیئے گئے ۔ عدالت نے فصلوں کی باقیات جلانے والوں پر50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کاحکم دیدیا،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ فصلوں کی باقیات جلانیوالوں سے رعایت نہ کی جائے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More