کراچی، مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

بول نیوز  |  Dec 03, 2020

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت کے باعث کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے، اس صورتحال کو مد نطر رکھتے ہوئے کراچی کے ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے حکم نامے کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن  16 دسمبر تک جاری رہے گا۔

ڈی سی سینٹرل کا اس بارے میں کہنا ہے کہ گلبرگ اورنارتھ ناظم آبادکےمختلف علاقوں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔

لیاقت آباد اور نارتھ کراچی کےبھی مختلف علاقوں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے۔

انہوں نےمزید  کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے گا، تاہم متاثرہ علاقوں میں صرف کریانہ،فارمیسی اورضروری اشیاء کے اسٹورز کھلیں گے۔

واضح  رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

 

متعلقہ خبرعالمی وبا، کراچی والوں کےلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

این سی او سی کےمطابق ملک بھر میں عالمی وبا کورونا کی...

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More