نیوزی لینڈ کے حالات انگلینڈ سے بالکل مختلف ہیں، بابر اعظم

بول نیوز  |  Dec 03, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے  کپتان  بابر اعظم  کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ  کے حالات انگلینڈ سے بالکل مختلف ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے  کپتان  بابر اعظم   کا ویڈیو لنک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہم گراؤنڈ میں پریکٹس کو بہت مس کررہے ہیں،  جب بھی گراؤنڈ میں پریکٹس شروع ہوگی تو یہ سب کچھ پیچھے رہ جائے گا۔

بابر اعظم نے کہا کہ زندگی میں ہمیں مختلف صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے،  کرکٹ گراؤنڈ زمیں ہم مشکل اور چیلنجنگ صورتحال سے نکلنا ہی تو سیکھتے ہیں۔

https://www.bolnews.com/urdu/wp-content/uploads/2020/12/BABAR-AZAM-SOT.mp4انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے پاکستان کی نمائندگی سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔پاکستان کی نمائندگی کرنا ایک اعزاز ہے۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ  اس صورتحال میں ہماری ٹیم بانڈنگ میں مزید اضافہ ہوا ہے،   سینئر کرکٹرز اپنے گروپ میں موجود نوجوان کھلاڑیوں سے مکمل رابطے میں ہیں۔ہم سب ایک دوسرے کا خیال رکھ رہے ہیں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More