‏کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، شبلی فراز

بول نیوز  |  Dec 03, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  کا کہنا ہے کہ ‏کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے، مثبت کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان نے کورونا کی پہلی لہر میں عوام کی زندگیوں اور روزگار کو مقدم رکھتے ہوئے کامیاب حکمت عملی اپنائی جس کی دنیا معترف ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ  دوسری لہر سے نبردآزما ہونے کے لیے مزید مؤثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے  ‏عوام سے اپیل کی کہ کورونا وباء کی دوسری لہر کے پیشِ نظر ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہوں۔  احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھیں تاکہ عوام کی صحت اور روزگار دونوں متاثر نہ ہوں۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More