اداکار بہروز سبزواری کی صحتیابی کیلئے بشریٰ انصاری دعاگو

سماء نیوز  |  Dec 03, 2020

اداکارہ بشری انصاری نے کرونا کا شکار ہونے والے اپنے ساتھی اداکار بہروز سبزواری کی صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

اداکارہ بشری انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہروز سبزواری کے ساتھ ایک یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے پیارے دوست تم جلد صحتیاب ہو ۔

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

بشری انصاری نے مداحوں سے بھی درخواست کی کہ اداکار کے جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں۔

View this post on Instagram A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

گزشتہ روز بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے تصدیق کی کہ 6 روز قبل والد کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم اب والد کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے، والد کے مداحوں اور تمام چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے۔

شہروز سبزواری نے کہا کہ بہروز سبزواری اب اسپتال کے کووڈ وارڈ میں نہیں ہیں تاہم عمر 60 سال سے زائد ہونے کے باعث ان کو ڈاکٹرز کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پوری فیملی اس وقت قرنطینہ میں ہے تاہم ہمیں خوشی ہے کہ والد کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن شروع میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ہم سب بے حد پریشان تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More