انور مقصود کے مزاحیہ شو میں’گاندھی‘ کی آمد

سماء نیوز  |  Dec 03, 2020

پاکستانی اداکار یاسر حسین نے حال ہی میں مشہور اسکرپٹ رائٹر اور ادیب انور مقصود کے ساتھ ایک مزاحیہ تصویر شیئر کی ۔

اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے بھارتی رہنما گاندھی کا روپ بنا رکھا ہے تاہم یہ قسط آئندہ دنوں میں پیش کی جائے گی ۔

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

گزشتہ دنوں انور مقصود اور یاسر حسین نے یوٹیوب پر معروف پروگرام لوز ٹاک کی طرز پر ایک پروگرام “میرے آنگن سے” کا آغاز کیا ہے جسے شائقین بے حد پسند کررہے ہیں ۔

انورمقصود نے اداکار یاسر حسین کے ہمراہ اُسی طرز کا پروگرام “میرے آنگن سے” لائے ہیں۔ پروگرام کی پہلی قسط 24 نومبرکوجاری کی گئی تھی جس میں عالمی وبا کرونا کے تناظرمیں عوام کی بے احتیاطی اورزوروشور سے نجی تقریبات کے انعقاد کوموضوع بنایا گیا ۔

یاد رہے کہ لوز ٹاک کے ذریعے معاشرے کے تلخ حقائق کو مزاح کے پردے میں لپیٹ کر پیش کرنا انورمقصود کا ہی خاصہ تھا اور یہ پروگرام معین اختر کے بغیر یوں اُدھورا تھا کہ وہ ہر کردارمیں جان ڈال دیتے تھے، قوال، ہارمونیم نواز، پٹھان، سیاستدان سمیت ہراںٹرویومیں ان کی اداکاری بےمثال تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More