اپوزیشن اتحاد ، پی ڈی ایم سے حکومت کے مذاکرات ۔۔ ناقابل یقین اعلان کردیاگیا

روزنامہ اوصاف  |  Dec 03, 2020

پشاور(نیو زڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) محمود خان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت بتائے گی تو پی ڈی ایم کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے واضح طور پر تردید کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے  والے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان نے کہا کہ بلین ٹری سونامی سے متعلق سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق جواب جمع کرائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹری ہمارا فلیگ شپ منصوبہ تھا اور ہے بھی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ہم نے ایک ارب 20 لاکھ درخت لگائے تھے۔وزیراعلیٰ کے پی محمود خان ے دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت میں بھی مزید ایک ارب درخت لگائے جائیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More