لڑکی کو مردانہ جیل میں رکھنے کا معاملہ

بول نیوز  |  Dec 04, 2020

پشاور میں جوانسال لڑکی کو مردانہ پولیس اسٹیشن میں رکھنے کے معاملے پر گورنر  خیبر پختونخوا نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے پولیس کو زیر حراست لڑکی کو فوری ضمانت پر رہا کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے بعد لڑکی کو بحفاظت گھر بھجوا دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جوانسال لڑکی کو مردانہ پولیس اسٹیشن میں رکھنے کا معاملے پر گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے تھانہ فقیر آباد کا ہنگامی دورہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ پولیو ٹیم کے ساتھ الجھنے پر 16 سالہ لڑکی کے خلاف مقدمہ درج کرکے لڑکی کو حراست میں لیا تھا۔

ایف آئی آر میں واضح کیا گیا کہ مدینہ کالونی میں پولیو ٹیم سے گھرکے دروازے پر لڑکی نے گالم گلوچ کی تھی

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More