کورونا کیخلاف 10 نکاتی پلان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، شبلی فراز

بول نیوز  |  Dec 04, 2020

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا  کہناہے کہ  دنیا میں کورونا سے نبردآزما ہونے  کے لیے 10 نکاتی پلان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ  غریب ممالک کے لیے 500 ارب ڈالر کے فنڈ کا قیام، غریب ممالک کے قرض کی معافی غریب کی آواز ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ  کرپٹ سیاستدانوں اور مجرموں سے لوٹی دولت کی واپسی کے لیے وزیراعظم کا واشگاف اظہار درحقیقت غریب کی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‏عمران خان واحد لیڈر ہیں جو ہر کورونا متاثرہ ملک کے لیے مساوی ویکسین کی فراہمی کی بات کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ  کورونا کی پہلی لہر میں پاکستان کی کامیاب حکمت عملی آج دنیا کے لیے باعث تقلید ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More