سیٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے تقریب ، انچارچ سیٹیزن پورٹل عادل صافی کا خطاب

روزنامہ اوصاف  |  Dec 04, 2020

اسلام آباد( روزنامہ اوصاف ) سیٹیزن پورٹل کی دو سالہ کارکردگی کے حوالے سے اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انچارچ سیٹیزن پورٹل عادل صافی کا کہنا ہے کہ 20 لاکھ سے زائد شکایات کی موصولی اور ازالے سے سیٹیزن پورٹل نے مقبولیت حاصل کی ، وزیراعظم عمران خود شکایات کی مانیٹرنگ رپورٹ دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بغیر سیاسی اثررسوخ کے عام آدمی کے مسائل حل کررہے ہیں ، 8913 سرکاری محکمہ جات پورٹل کے زریعے عوام کو جوابدہ ہے کوئی ایسا ادارہ نہیں جو اس میں شامل نہ ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سسٹم سماج کے ہر فرد کا ترجمان ہے جس سے احتساب کی کاروائی بہتر ہوگی ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More