وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ،وفاقی وزیر اسد عمر ، ڈی جی ائی ایس ائی ، کور کمانڈر کراچی اور دیگر حکام کی شرکت

روزنامہ اوصاف  |  Dec 04, 2020

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان کوارڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم جلاس کراچی میں ہوا جس میں وفاقی وزیر اسد عمر سمیت ڈی جی ائی ایس ائی ، کور کمانڈر کراچی اور دیگر حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر میں تمام نالوں کی سروے کرارہے ہیں ،محمود آباد نالے کی مرمت ہوچکی ہے گجر اور اورنگی نالے کی ڈیزائن اور اسٹڈی 15 جنوری تک مکمل ہوجائیگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت نالے کی کورنگی روڈمیں 6 میٹر گہرائی ہے نالوں کی ری ماڈلنگ سے بارش کا پانی 12 گھنٹوں میں نکل جائے گا۔وزیراعلیٰ سندھ نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد شہر بھر میں صفائی مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو یقین دہانی کرائی کہ ہم سندھ حکومت کو مکمل سپورٹ کرینگے ۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت تجاوزات مافیا کے خلاف کاروائیاںجاری رکھیں جو بھی خرچہ ہوگا وفاق خود کرے گا ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More