چین نے پہلی مرتبہ چاند پر ’اصلی پرچم‘ لہرا دیا

سماء نیوز  |  Dec 04, 2020

چین کے خلائی مشن نے پہلی مرتبہ چاند پر چینی پرچم لہرا دیا۔ قومی خلائی ادارے نے اس منظر کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔

چین کے قومی خلائی ادارے نے 24 نومبر کو اپنا خلائی مشن چھنگ ای 5 کو چاند پر روانہ کیا تھا۔ یہ مشن یکم دسمبر کو چاند کی سطح پر اترا۔ یہ  کسی بھی سیارے سے نمونے اکھٹا کرنے والا چین کا پہلائی خلائی مشن ہے۔

جمعہ کو چین کے خلائی ادارے نے ایک تصویر جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلائی گاڑی نے نمونے اکھٹے کرنے کے بعد اڑان بھرنے سے پہلے قومی پرچم لہرایا۔ یہ تصاویر خلائی مشن خلائی جہاز پر نصب کیمروں سے لی گئی ہیں۔

چین کے خلائی ادارے کے مطابق یہ پہلا موقع ہے کہ جب چین نے چاند پر ’اصلی پرچم‘ یعنی کپڑے سے بنا جھنڈا لہرایا ہے۔ دسمبر 2013 میں بھی چین کا پرچم چاند پر لہرایا گیا تھا مگر وہ ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا تھا۔

دوسری جانب چین کے خلائی مشن نے چاند سے نمونے اکھٹے کرنے کا عمل مکمل کرلیا ہے۔ عنقریب خلائی جہاز ان نمونوں کو لیکر زمین پر اتر جائے گا۔اس سے قبل امریکا اور روس کے خلائی ادارے چاند سے نمونے اکھٹے کرچکے ہیں مگر سائنسدانون کا کہنا ہے کہ چین کے اکھٹے کیے گئے نمونے زیادہ اہمیت کے حامل ہوں گے۔ناسا کے سائنسدانوں نے بھی امید ظاہر کی ہے کہ چین ان نمونوں پر ہونے والی تحقیق سے دوسروں کو بھی مستفید ہونے کا موقع دے گا مگر اس سے قبل ناسا اپنے مشن سے متعلق معلومات چین کو دینے سے انکار کرچکا ہے۔چین کے خلائی مشن نے 2 کلو وزنی نمونے اکھٹے کیے ہیں۔ خلائی مشن دو قسم کے ’مشینوں‘ پر مشتمل ہے۔ ایک خلائی جہاز اور دوسری خلائی گاڑی ہے۔ یہ دونوں چاند کی سطح پر اترتے ہی الگ ہوگئے۔خلائی جہاز چاند کے مدار میں موجود ہے جبکہ خلائی گاڑی نے چاند کی سطح پر اتر کر نمونے اکھٹے کیے اور انہیں ’پیک‘ کردیا۔ اب یہ خلائی گاڑی ان نمونوں کو مدار میں موجود خلائی جہاز تک پہنچائے گی۔نمونے اکھٹے کرنے والی خلائی گاڑی ان نمونوں کو زمین پر واپس آنے والے خلائی جہاز میں منتقل کرنے کے بعد اس سے علیحدہ ہوجائے گی جبکہ چاند کے مدار میں موجود خلائی جہاز ان نمونوں کو لیکر واپس زمین پر پہنچے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More