پنڈدادن خان میں موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات، تھانہ پنڈدادن خان سے پولیس ملازم کا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل سمیت دو موٹر سائیکل چوری

روزنامہ اوصاف  |  Dec 04, 2020

اسلام آباد،جہلم ( مانیٹرنگ ڈیسک ) تھانہ پنڈدادن خان میں موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات سامنے آگئی، چور تھانہ سے دو موٹر سائیکل لے اڑا جبکہ تیسرے موٹر سائیکل کی چوری پر دھر لیا گیا ۔ پولیس ڈپارٹمنٹ کے عامر نامی کلاس فور نے تھانہ پنڈدادن خان سے پولیس ملازم کا ون ٹو فائیو موٹر سائیکل سمیت دو عام شہریوں کے بھی موٹرسائیکلیں چوری کر لئے۔ پولیس نے عامر نامی کلاس فورسے مبینہ طور پر چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ تھانہ پنڈدادن خان سے موٹر سائیکلوں کی چوری پر سماجی حلقوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ محکمہ میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More