کورونا کے وارشہر قائد میں بھی جاری ، ضلع غربی کے 13 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ

روزنامہ اوصاف  |  Dec 04, 2020

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے بعدمزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آنے کے بعد سب سے زیادہ کیسز کراچی اور حیدر آباد سے سامنے آ رہے ہیں جس سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت کوشاں ہیں، کراچی کے ضلع غربی کے 13علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کےمطابق 5 دسمبر سے 18 دسمبر تک بلدیہ ٹاؤن، اورنگی، گڈاپ اور کیماڑی کے مخصوص علاقوں میں میں سمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا۔سمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں اسلام نگر، سعیدآباد، مہاجرکیمپ، معمارآباد، یوسف گوٹھ، کیماڑی، داتانگر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حنیف آباد، پاک کالونی، میٹروول، بوانی چالی اور فرنٹیئر کالونی میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔یاد رہے کہ چند روز قبل حکومت کی طرف سے کراچی کے متعدد علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا جس کے بعد ایک مرتبہ پھر فیصلہ کیا گیا ہے کہ مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More